• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 172958

    عنوان: ندی میں غسل كرنے والا نہ كلی كرے نہ ناك میں پانی ڈالے تو كیا اس كا غسل جنابت درست ہوجائے گا؟

    سوال: اگر ایک آدمی ندی میں غسل جنابت کرے اور وہ کلی نہ کرے اور نہ ناک میں پانی ڈالے تو کیا اس کا غسل جنابت ہوجائے گا یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1324-1121/D=1/1441

    کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا غسل کے فرائض میں سے ہے بغیر اس کے غسل صحیح نہ ہوگا پس صورت مسئولہ میں ندی میں غسل کے دوران منہ کے اندر اچھی طرح پانی چلا گیا اسی طرح ناک کے اندر بھی چلا گیا تو غسل ادا ہوگیا خواہ بالارادہ اس نے کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کا عمل نہ کیا ہو۔

    لیکن اگر منہ اور ناک میں پانی نہیں گیا تو غسل درست نہیں ہوا اور جنابت سے پاکی حاصل نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند