• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54334

    عنوان: وضو میں زیادہ پانی استعمال كرنا

    سوال: میرا بھائی وضو میں بہت زیادہ پانی او ر وقت لگاتاہے ، آپ یہ بتادیں کہ سنت کے مطابق وضو میں کتنا پانی اور وقت لگنا چاہئے؟ مہربانی کرکے پانی کے مقدار آج کل کے مگ کے مطابق بتائیں۔

    جواب نمبر: 54334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1280-1035/H=10/1435-U ایک یا سوا کلو پانی وضو کے لیے کافی ہے کچھ تھوڑی کمی زیادتی ہوجائے تو گنجائش ہے، بلاضرورت بہت زیادہ پانی بہانا مکروہ ہے، مگ کے بجائے درمیانی درجہ کا لوٹا ٹونٹی والا وضو کے لیے اگر مختص کرلیا جائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند