عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 608183
کیا چالیس دن تک ناف کے نیچے کے بالوں کو صاف نہ کرنے سے نماز قبول نہیں ہوگی؟
سوال : مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ بغل اور ناف کے بال چالیس دنوں کے اندر تک صاف کرنے ہوتے ہیں ۔ میں اٹھارہ سال کا لڑکا ہوں مجھے نہیں پتہ تھا کہ ان بالوں کو صاف کرنا ہوتا ہے چالیس دنوں تک۔ اس لیے میں ایسے ہی نماز پڑھتا رہا ۔ کیا میری نمازیں قبول ہوگی ؟ آپ کا شکریہ
جواب نمبر: 608183
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 589-468/B=05/1443
ہر ہفتہ میں ناف کے نیچے کے بالوں کو اور بغل کے نیچے کے بالوں کو صاف کرنا سنت و مستحب ہے۔ اگر چالیس دن ہوگئے اور بالوں کو صاف نہیں کیا تو یہ مکروہ ہے، جو نماز آپ پڑھیں گے آپ کی نماز قبول ہوگی اور صحیح رہے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند