• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607858

    عنوان:

    بار بار پاخانہ پیشاب نکل جایا کرتا ہے‏؟

    سوال:

    سوال : میری زندگی 2020 تک اچھی چل رہی تھی، ایک دن میرے قریبی رشتے دار نے مجھ سے پوچھا کہ کب اٹھتے ہو میں نے جواب میں کہا فجر کے وقت تو وہ حیران ہوا اور اس دن کے بعد میں کافی مہینوں تک فجر کی پابندی نہ کر سکا میں دیر تک سوتا رہتا تھا اور فجر میں چاہ کر نہیں اٹھ پاتا تھا، مجھے زیادہ سونے کی وجہ پیشاب رکا رہتا تھا جس کی وجہ سے مجھے پیشاب کے قطروں کی بیماری لگ گئی اور اس کے بعد کثرت احتلام ہوتا تھا ۔ پھر کچھ مہینے بعد پیشاب کے قطرے نکلنا کم ہوئے تو کسی وجہ سے قبض ہو گء اور پھر یہ قبض کی وجہ سے اور بیماریاں لگ گء جیسے کہ جب ہوا خارج ہوتی تو کبھی تھوڑا پخانہ نکل جاتا اور اس کے بعد اب ایک اور مسئلہ شروع ہو گیا ہے کہ اب کبھی پخانہ صاف کرنے کے بعد نکلوں اور تھوڑی دیر بعد چیک کروں تو پخانہ لگا ہوتا ہے ۔ اور اب پیشاب کرنے کے بعد جب صاف کرو تو قطرہ بغیر محسوس ہوئے نکل جاتا ہے تو اس کے لئے شاپر میں ٹیشو رکھتا ہو۔ میں کیا کروں کیا یہ سب نظر لگنے کی وجہ سے ہو رہا ہے ؟ یہ مسائل ختم کرنے کی کوئی دعا بتا دیں۔

    جواب نمبر: 607858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 499-379/B=04/1443

     آپ کسی ماہر طبیب سے علاج کرائیں، اور ہر فرض نماز کے بعد: قل اعوذ برب الفلق اور: قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند