عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 30175
عنوان: (۱) مذی ، منی ، ودی ، خون ، پیشاب اور پیشاب خانہ کے بارے میں بتائیں کہ اگر یہ جسم پر لگ جائے یا کپڑے پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ بر اہ کرم، مدلل جواب دیں۔ (۲) واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے دھونے پر کیا وہ پاک ہوجائیں گے اس طرح کہ ان کپڑوں کو مشین میں تین باردھویا ہو؟ (۳) دھوبی کے پاس کپڑے دھلوائے تو کیا وہ پاک ہوجائیں گے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
سوال: (۱) مذی ، منی ، ودی ، خون ، پیشاب اور پیشاب خانہ کے بارے میں بتائیں کہ اگر یہ جسم پر لگ جائے یا کپڑے پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ بر اہ کرم، مدلل جواب دیں۔ (۲) واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے دھونے پر کیا وہ پاک ہوجائیں گے اس طرح کہ ان کپڑوں کو مشین میں تین باردھویا ہو؟ (۳) دھوبی کے پاس کپڑے دھلوائے تو کیا وہ پاک ہوجائیں گے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 3017501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):841=357-3/1432
(۱) جسم اور کپڑے ان کے لگنے سے ناپاک ہوجائیں گے چونکہ یہ سب چیزیں فی نفسہ شرعاً ناپاک ہیں جسم یا کپڑے کے جس حصہ پر یہ چیزیں لگیں گی تو وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا، پاکی کے لیے ناپاک حصہ کا دھولینا کافی ہے۔
(۲) ہرمرتبہ مشین کے اندرونی حصہ کو دھودیا ہو اور نئے پانی سے ہرمرتبہ دھویا اور ہرمرتبہ نچوڑلیا تو کپڑا پاک ہوگیا اور بہتر یہ ہے کہ ناپاک کپڑوں کو پہلے پاک کرلیا کریں اور پھر واشنگ مشین میں دھویا کریں۔
(۳) دھوبی کے یہاں سے دھلے ہوئے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم ہے البتہ اگر کوئی شبہ آپ کو درپیش ہو تو اس کو لکھئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند