• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 64206

    عنوان: نقلی دانت کے ساتھ وضو اور غسل

    سوال: حقیقی دانت نکلوا دیا ہے ، اب اس کی جگہ نقلی دانت مستحکم طریقہ سے لگوانا ہے ۔وضو اور غسل واجب کے نقطہ نظر سے رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 273-273/Sd=5/1437 اگر دانت اس طرح لگوائے جائیں کہ جن کو نکالا نہ جاسکے ، تو وہ وضو اور غسل وغیرہ کے احکام میں حقیقی دانت کے قائم مقام ہوجاتے ہیں ؛ لہذا اُن کے ساتھ وضو میں مضمضہ کی سنیت اداء ہوجائے گی اور فرض غسل بھی صحیح ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند