• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 62621

    عنوان: پیشاب میں قطروں کا نکلنا

    سوال: ابھی میں نے کچھ دن پہلے غلط کاموں سے توبہ کری ہے مثلاً میں مشت زنی میں مبتلا تھا، اب میں نہیں کرتا لیکن آج کچھ دن گزرنے کہ بعد مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پشاب کے قطرے نکل جائیں گے لیکن جب میں اعضاء کو ہاتھ لگاتا ہوں تو بعض دفعہ گیلا پن ہوتا ہے اور بعض دفعہ نہیں میں نماز بھی پڑھا تا ہوں لیکن اس سے پہلے یہ مثلاً کبھی نہیں آیا آج میں بہت زیادہ پریشاہوں اور میں نے محسوس کیا ہے کہ مجے جب کب یہ مسئلہ ہوا تو جب میں استنجا کرنے گیا تو تقاضے کیلیے بیٹھتا ہوں تو قطرے نہیں نکلتے ، دبا تا ہوں اعضا کو تب بھی نہیں نکلتے ہاں جب پیشاب پہ زور دیتا ہوں الٹے پنجے پہ تو قطرے نکلتے ہیں زیادہ نہیں استنجا میں ٹائم کافی لگاتا ہوں سنت کے طریقے پہ عمل کرتا ہوں آپ سے مودبانہ گزارش ہے اس مسلے کا حل بتائیں۔ محمد نعمان کراچی سے

    جواب نمبر: 62621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 170-149/Sn=2/1437-U صورت مسئولہ میں آپ کے لیے حل یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد اچھی طرح استبراء کرلیں، مٹی کے ڈھیلے یا ٹشوپیپر کے ذریعے مقامِ استنجاء کو خشک کریں، جب یہ اطمینان ہوجائے کہ قطرہ ٹپکنا بند ہوگیا تو پانی سے ”عضو مخصوص“ کو دھولیں، اس کے بعد آپ اس کی طرف بالکل دھیان نہ دیں، نہ ٹٹولیں، التفات و توجہ نہ کرنا ہی اس کا بہتر علاج ہے، اگر زیادہ ہی وہم ہو تو وضو کے بعد تھوڑا سا پانی اپنے ”عضو“ اور ازار پر چھڑک دیں، پھر جب تک پیشاب کے قطرے کا تیقن نہ ہو ہروہم کو اس پر محمول کریں کہ یہ پانی کی ”تری“ ہوگی۔ (مستفاد از امداد الاحکام: ۱/۳۴۹، سوال: ۲، ط: کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند