• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26135

    عنوان: کیا خفین کے نیچے موزے پہننا جائزہے؟وضو کرنے کے بعد کتنی دیرکے بعد خفین پہننا چاہے؟کیا ایک گھنٹہ کے ، یا آدھاگھنٹہ وغیر ہ کے بعد؟(۲) کیا عورتوں کے لئے اپنے سر کے بال کو جوڑے کی طرح اونچا کرکے باندھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا خفین کے نیچے موزے پہننا جائزہے؟وضو کرنے کے بعد کتنی دیرکے بعد خفین پہننا چاہے؟کیا ایک گھنٹہ کے ، یا آدھاگھنٹہ وغیر ہ کے بعد؟(۲) کیا عورتوں کے لئے اپنے سر کے بال کو جوڑے کی طرح اونچا کرکے باندھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 26135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1580=1197-11/1431

    (۱) جائز ہے۔
    (۲) وضو ٹوٹنے سے پہلے پہلے خفین پہن سکتے ہیں، وضو کے بعد ہی پہن لیں تو بہتر ہے۔
    (۳) آزاد عورتوں کی مشابہت اور فیشن کے طور پر نہ ہو تو گنجائش (جائز) ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند