• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600304

    عنوان: دماغ میں كچھ خیال آنے سے منی نكل جاتی ہے‏، میں كیا كروں؟

    سوال:

    علماء دین مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ مُجھے دھات و منی نکلنے کی بیماری ہے آپسے درخواست ہے کہ آپ مجھے یہ بتائیے کہ کیا میری اس حالت میں نماز ہوگی یہ نہیں کیونکہ میرے دماغ کچھ برا خیال آنے سے منی نکل جاتی ہے اور کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں، مُجھے اس بیماری سے نجات کیسے ملے گی؟ میں بہت پریشان ہو پڑھائی میں بھی من نہیں لگتا کبھی پیشاب کرنے کے بعد بھی یہ رہتا ہے کہ پھر ایک دو قطرہ آگیا آپ یہ بتادیجے کہ ناپاک اس حالت میں بھی ہو جائیگی؟

    جواب نمبر: 600304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 142-145/B=03/1442

     اگر آپ کو دھات و منی اس کثرت سے نکلتی ہے کہ آپ پاکی کی حالت میں ایک وقت کی نماز بھی وضو کرکے نہیں پڑھ سکتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ معذور سمجھے جائیں گے۔ اس صورت میں آپ کو ہر نماز کے وقت کرنا ہوگا اور وضو کرکے آپ نماز پڑھیں گے دھات و منی نکلتی رہے تب بھی آپ کی نماز صحیح ہوجائے گی۔ اور اگر آپ کو اس درجہ دھات نہیں نکلتی بلکہ کبھی کبھی نکلتی ہے تو آپ کو نماز کی حالت میں اگر دھات نکل جائے تو نماز نہیں ہوگی، دوبارہ کپڑے کو پاک کرکے وضو کرکے نماز پڑھنی ہوگی۔ اس بیماری کا آپ کو یونانی علاج کرنا چاہئے۔ یونانی حکیم کی دوا کھانے سے یہ بیماری ان شاء اللہ ختم ہو جائے گی۔ اور آپ بار بار نماز کے دہرانے کی مصیبت سے محفوظ ہو جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند