• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 611093

    عنوان: پیشاب كی نالی میں نمی رہے  تو وضو كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال : حضرت جی میرے ساتھ مندرجہ ذیل مسائل ہیں 1- کہ مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں تو اس کے لیے ایک مولانا صاحب نے مجھے بتایا کہ آپ ٹشو پیپر رکھ کر قطروں کو آنے سے روکیں تاکہ کپڑے ناپاک نہ ہو اور ہر نماز کے لیے الگ سے وضو کر لیا کریں، کیا ایسا کرنا درست ہیں کیونکہ میں کافی عرصے سے ایسا کرتا آ رہا ہوں 2- دوم یہ کہ اکثر پیشاب کی نالی میں بہت تھوڑی سی نمی رہتی ہے جو کہ نہ ہی دیکھے بغیر محسوس ہوتی ہے اور نہ ہی قطرہ بن کر باہر آتی ہے، تو کیا اس صورت میں بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 611093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 985-843/B=09/1443

     جب آپ كو اكثر و بیشتر پیشاب كی نالی میں بہت تھوڑی سی نمی رہتی ہے اور وہ باہر نہیں نكلتی ہے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ آپ كو مولانا صاحب نے جو عمل بتایا ٹیشوپیپر ركھنے كا یہ احتیاطاً بتایا ہے۔ ویسے آپ پاك و صاف اور باوضو ہیں جب تك كہ قطرہ پیشاب كا باہر نہ آجائے یا ہوا خارج نہ ہوجائے وضو آپ كا باقی رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند