• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 38330

    عنوان: كپڑے پاك كرنے كے آسان طریقہ كیا ہے؟

    سوال: مجھے کپڑے پاک کرنے کا صحیح اور آسان طریقہ بتائیں، مجھے پیشاب کے کپڑے پاک کرنے ہوتے ہیں۔ میرا گمان ہے کہ ایک سرے کا ناپاک پانی دوسری سریکے اس حصّے پہ لگ جائے جو دھل گیا ہے دوبارہ ناپاک کر دیتا ہے۔ میں کپڑے کو نول کے نیچے رکھ کر جو حصّہ دھوتاجاتاہوں، اسے ہاتھ میں رکھ کر پکڑ کر پھر نچوڑتا ہوں، پھر یہ عمل تین دفع کرتا ہوں۔ اس طرح مجھے دس کپڑے دھونے میں چار پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں اور پوری ٹنکی کا پانی صرف ہوجاتاہے۔ کپڑے دھونا وبال جان بن گیا ہے۔ براہ کرم، ایسا طریقہ بتائیں جو میری سمجھ میں آجائے اور مجھے تسلی بھی ہوجا ئے اور پانی مسئلہ بھی پیش نہ آئے۔

    جواب نمبر: 38330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 774-653/B=5/1433 کپڑے کو پہلے بھگوکر خوب ملیں، پھر نچوڑیں، پھر پانی ڈال کر ملیں، پھر نچوڑیں، پھر پانی ڈال کر ملیں، پھر نچوڑیں اس طرح دس پندرہ منٹ میں کپڑا پاک ہوجائے گا اور دو تین لوٹے پانی خرچ ہوں گے ایک گھنٹہ میں دس کپڑے دھوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند