• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69757

    عنوان: کیا وضو کے دوران وقت مسح کے وقت گردن پوچھنا بدعت ہے؟

    سوال: کیا وضو کے دوران وقت مسح کے وقت گردن پوچھنا بدعت ہے؟ کچھ علماء کہتے ہیں کہ وضو کے دوران مسح کرتے وقت گردن پوچھنا بدعت ہے؟اور اس مسئلے میں تمام احادیث موضوع ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟پ

    جواب نمبر: 69757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1178-1187/SN=01/1438

    گردن پر مسح کرنا مستحب ہے، بدعت نہیں، اس سلسلے میں جو احادیث وارد ہوئی ہیں، ان میں سے بعض قابلِ احتجاج ہیں، انہیں موضوع کہنا صحیح نہیں ہے، صاحبِ اعلاء السنن نے ان حدیثوں کو نقل کرنے کے بعد تحریر فرمایا: دلت ہذہ الأحادیث علی استحباب مسح الرقبة ولایمکن القول بسنیتہ لعدم نقل المواظبة الخ (اعلاء السنن: ۱/۱۲۰، باب استحباب مسح الرقبة، ط: اشرفی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند