• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 173336

    عنوان: پیشاب کے قطرے انڈروئیر سے پوچھنا

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، مولانا میں جب طویل سفر پر رہتا ہوں تب کبھی کبھار مجھ سے پیشاب کا ایک آدھ قطرہ نکل جاتا ہے اور بسا اوقات نماز کے وقت جب مسجد میں پہنچتا ہوں تب اس کی صفائی کرنے کے بعد نماز ادا کرتا ہوں. کئی مرتبہ مسجد میں جاکر دھونے تک جماعت چلی جاتی ہے۔ ایک صاحب نے مشورہ دیا کہ اگر تمہارے پاس وقت کم ہے تب زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے صرف اندر ہی اندر انڈروئیر سے ہی اسے زور سے پوچھا کرو. پوچھنے سے وہ انڈر وئیر سے کپڑے سے صاف ہوجائیگا اور ظاہر سی بات ہے ایک دو قطرے مل کر ایک گھلٹہ یا گلٹھا نہیں ہوتے ہیں اور نماز ہو جائیگی. میرا سوال بھی یہی ہے کہ کیا اس طرح میری نماز ادا ہوجائیگی. برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں۔ شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں نیز دوستوں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 141-104/B=02/1441

    آپ مکمل صفائی حاصل کرنے کے بعد ہی نماز پڑھیں اور جماعت کے وقت سے اتنی پہلے تیاری شروع کردیں کہ جماعت فوت نہ ہونے پائے۔ اور اگر صفائی حاصل کرنے کی وجہ سے جماعت چھوٹ جاتی ہے تو بھی کچھ حرج نہیں۔ اور جن صاحب نے آپ کو مشورہ دیا ہے کہ اَنڈر ویئر پہن کر قطرات کو اندر ہی پوچھ لیا کریں، یہ مشورہ صحیح ہے۔

    الجماعة سنة موٴکدّة ، کذا في المتون ․․․․․ وتسقط الجماعة بالأعذار حتی لاتجب علی المریض، (الھندیة: ۱/کتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، اتحاد دیوبند) إذا ظہر البول علی رأسہ ینقض الوضوء وإن لم یسل ۔ (الہندیة، کتاب الطہارة، ۱/۶۰، اتحاد دیوبند) آپ کسی ماہر حکیم سے اس مرض کا علاج کرائیں ان شاء اللہ مرض ختم ہو جائے گا، ہماری بھی دعا ہے کہ اللہ آپ کو صحت یاب فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند