• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 19746

    عنوان:

    حضرت میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ میں پیشاب کے بعد کافی دیر تک ٹیشو پیپر سے اپنے ذکر کو دبا کر اور ہر طرح سے کوشش کرکے پیشاب کے قطرے خشک کرتا ہوں اور پھر آگے ٹیشو پیپر رکھ لیتا ہوں، لیکن کافی دیر گزرنے کے بعد اور کافی چلنے پھرنے کے بعد بھی جب میں نماز کے لیے استنجاء کرنے لگتا ہوں تو میرے ذکر پر نمی ہوتی ہے، لیکن میں پانی سے استنجاء کرکے وضو کر کے نماز پڑھ لیتا ہوں، جب کہ دوران نماز پیشاب کے قطرے نہیں گرتے۔ ہاں شاید ذکر پر نمی ہوتی ہے۔ تو کیا ایسی صورت میں میری نماز ہو جاتی ہے جب کہ میں اپنی پوری کوشش کرچکتا ہوں پیشاب کے بعد پوری طرح سے پیشاب کے قطرے خشک کرنے کی۔ اور میں آئرلینڈ میں ہوں تو میں مصروفیت کی وجہ سے نماز سے پانچ منٹ پہلے مسجد پہنچتا ہوں اور اس وقت اتنا وقت نہیں ہوتا کہ دوبارہ پیشاب کے قطروں کو خشک کرو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 259=206-3/1431

    اگر ذَکر دھونے کے بعد بھی آپ کے ذکر پر نمی آجاتی ہے تو آپ ذکر کو دھوئے بغیر ٹیشوپیپر سے خشک کرکے نماز ادا کرلیں کیونکہ اگر دھونے کے بعد قطرہ آگیا تو پانی سے مل کر سب ناپاک ہوجائے گا ایسی صورت میں آپ کی نماز درست نہیں ہوگی۔ نماز ادا کرنے کے بعد اگر آپ کو شبہ ہوکہ دورانِ نماز قطرہ آگیا تھا تو استنجا خانہ میں جاکر دیکھ لیں، اگر ذَکر پر نمی ہو تو اس نماز کا اعادہ کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند