• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602286

    عنوان:

    دھونے کے بعد بھی منی کا داغ کپڑے پر باقی رہ جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    کپڑا دھو کر سوکھ جانے کے بعد بھی اگر اس پر منی کا داغ باقی رہے تو کیا کپڑا پاک مانا جاے گا؟

    جواب نمبر: 602286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:401-313/N=6/1442

     اگر کپڑے پر لگی ہوئی منی اچھی طرح رگڑ کر دھودی جائے ، جس سے منی کا ہر ہر جزو کپڑے سے جدا ہوکر پانی کے ساتھ بہہ جائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا اگرچہ سوکھ جانے کے بعد کپڑے کا منی کا کوئی اثر یعنی: بو یا رنگ باقی ہو۔ اور اگر منی کا کوئی جزو باقی رہ گیا تو کپڑا دوبارہ دھونا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند