• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13227

    عنوان:

    یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ میں گندے پانی (استعمال شدہ) کو دوبارہ صاف کرکے پینے کے لائق بنایا جاتا ہے۔ تو مفتی صاحب کیا ایسے پانی سے وضو جائز ہے،یاد رہے کہ مزہ، بو او ررنگ میں کوئی فرق نہیں آتا؟

    سوال:

    یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ میں گندے پانی (استعمال شدہ) کو دوبارہ صاف کرکے پینے کے لائق بنایا جاتا ہے۔ تو مفتی صاحب کیا ایسے پانی سے وضو جائز ہے،یاد رہے کہ مزہ، بو او ررنگ میں کوئی فرق نہیں آتا؟

    جواب نمبر: 13227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 996=941/ب

    جب نجاست یا گندگی پانی میں مل گئی اور اس کی حقیقت میں داخل ہوگئی تو صاف کرنے کے بعد بھی وہ پانی پاک نہیں ہوگا، کیوں کہ صاف کرنے کے باوجود بھی اس کی حقیقت نہیں بدلی، صرف اس کے اوصاف (رنگ، بو، مزہ) بدلے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند