• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154532

    عنوان: کیا آٹومیٹک مشین میں ناپاک کپڑے پاک کپڑوں کے ساتھ ملا کر دھو سکتے ہیں؟

    سوال: کیا آٹومیٹک (automatic) مشین میں ناپاک کپڑے پاک کپڑوں کے ساتھ ملا کر دھو سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 154532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1439-1444/N=1/1439

    آٹو میٹک واشنگ مشین،عام واشنگ مشین،بالٹی یا ٹب وغیرہ میں پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونا مناسب نہیں؛ کیوں کہ پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونے میں پاک کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؛ اس لیے پہلے ناپاک کپڑوں کی ناپاکی دور کردی جائے یا تین بار سادے پانی میں انھیں کھنگال کراچھی طرح نچوڑدیا جائے، اس کے بعد سب کپڑے ایک ساتھ دھوئے جائیں۔ اور اگر کسی نے پاک اور ناپاک کپڑے آٹو میٹک واشنگ مشین میں ایک ساتھ دھوئے توپاک اور ناپاک کپڑے اس وقت پاک ہوں گے، جب سب کپڑے باہر نکال کر تین مرتبہ اچھی کنگھال کر نچوڑے جائیں یا مشین میں کپڑوں سے صرف کا پانی نکالتے وقت خوب زیادہ مقدار میں دیر تک پانی چلایا جائے ؛ تاکہ ناپاکی کے تمام اثرات پورے طور پر نکل جائیں۔

    أما لو غسل في غدیر أو صب علیہ ماء کثیر أو جری علیہ الماء طہر مطلقا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار غمس ہو المختار (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس،۱:۵۴۲، ۵۴۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند