عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 609328
معذور شرعی کا عذر اگر دوران وضو پایا جائے تو از سر نو وضو کرنا ہوگا یا مابقیہ وضو مکمل کرلینا کافی ہے؟
سوال : جو شخص شرعی معذور ہو تو اس کے لئے یہی حکم ہے کہ وہ ایک دفعہ وضو کرے لیکن اگر وضو کے دوران بھی ہوا خارج ہو جائے تو پھر کیا کرے ؟
جواب نمبر: 609328
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:442-341/H-Mulhaqa=7/1443
معذور شرعی جس ناقض وضو کی بنا پر معذور ہوا ہو، اگر اُس کا وہ عذر دوران وضو پایا جائے تو از سر نو وضو کرنے کی ضرورت نہیں، مابقیہ وضو مکمل کرلینا کافی ہے۔
مستفاد: ثم إنما یبطل بخروجہ إذا توضوٴوا علی السیلان أو وجد السیلان بعد الوضوء إلخ (البحر الرائق، کتاب الطھارة، باب الحیض، ۱: ۳۷۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
قولہ: ”حتی لو توضأ إلخ“:تفریع علی قولہ:”أي: ظھر حدثہ السابق“؛ فإن معناہ أنہ یظھر حدثہ الذي قارن الوضوء أو الذي طرأ علیہ بأن توضأ علی السیلان أو وجد السیلان بعدہ في الوقت إلخ (رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الحیض، ۱: ۵۰۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲:۳۱۷، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند