• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 46558

    عنوان: پیٹ میں گڑگڑاہٹ کی آواز

    سوال: میں گیس کا پرانا مریض ہوں۔ گرمیوں میں اکثر دوران نماز پیٹ میں کافی تیز گڑگڑاہٹ کی آواز ہوتی ہے۔ جسے میں بالکل یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ریاح خارج نہیں ہوا ہے۔ لیکن یہ آواز اتنی تیز ہوتی ہے کہ میرے نماز کے پڑوسی اچھی طرح سنتے ہیں۔ ۔جبکہ رسول اللہ ? کی حدیث ہے کہ نماز مت چھوڑو جب تک آواز نہ سنو یا مہک نہ ملے۔۔ تو ایسی حالت میں گرمیوں میں میرا مسجد جانا ٹھیک ہے یا نہیں۔جبکہ یہ بات سردیوں میں نہیں ہوتی۔

    جواب نمبر: 46558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1138-883/B=9/1434 گیس کی وجہ سے پیٹ میں ہونے والی آواز برابر والے نمازی کے لیے اگر اذیت کا باعث نہیں بنتی ہے تو آپ مسجد میں جاکر نماز پڑھتے رہیں، جماعت ترک نہ کریں، جب آپ کو پورا یقین ہے کہ گیس پیٹ ہی میں آواز کرتی ہے باہر نہیں نکلتی ہے تو بلاشبہ آپ کی نماز بھی صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند