• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 153855

    عنوان: کپڑوں کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: ناپاک (احتلام یا منی کے خروج سے) کپڑوں کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کیا بیڈشیٹ (چادر) اور گدے کو صاف کرنا پڑے گا؟ اور اگر منی سوکھ جائے تو کیا پاک ہے؟

    جواب نمبر: 153855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1305-1334/SN=1/1439

    (۱) کپڑے کے جس حصے پر ”منی“ لگی ہو اس کو تین مرتبہ اچھی طرح دھویا جائے اور ہر مرتبہ کے بعد اچھی طرح نچوڑا بھی جائے یعنی اتنا نچوڑا جائے کہ پانی نہ ٹپکے یا پھر نل وغیرہ کے نیچے رکھ کر اتنا پانی بہایا جائے کہ منی کا اثر بالکلیہ ختم ہو جائے۔

    (۲) اگر منی بیڈشیٹ یا گدے وغیرہ پر لگ جائے تو جس حصے پر لگے گی وہ شرعاً ناپاک شمار ہوگا؛ لہٰذا بیڈشیٹ اور گدے کو بھی پاک کرلینا چاہئے۔

    (۳) اگر منی خشک ہو جائے تب بھی وہ ناپاک ہی رہتی ہے؛ اس لیے اسے پاک صاف کرنا بھی ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند