• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606935

    عنوان:

    کیا وضو کرنے کے بعد ستر عورت کھلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی شخص وضو کی حالت میں قصدا ستر عورت کھولے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے ،یا نہیں ؟برائے کرم تفصیل سے وضاحت کیجیے ، عین نوازش ہوگی؟

    جواب نمبر: 606935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 281-224/B=03/1443

     بحالت وضو قصداً ستر عورت کھولنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ إن مسّ ذکرہ بعد الوضوء فلا وضوء علیہ، وہذا عندنا، وکذلک إن نظر إلی فرج امرأة۔ (المبسوط للسّرخسی، باب الوضوء والغسل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند