• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43191

    عنوان: بال صفا كریم سے بالوں کا صاف کرنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم ناپاک بال کو ( بال صفا کریم )سے صاف کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ ....میں جب استرے سے صاف کر تا ہوں تو وہاں باریک دانے نکل آتے ہیں ۔

    جواب نمبر: 43191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 201-156/B=2/1434 اگر مرد اپنے ناف کے نیچے کے بالوں کو بال صفا صابن سے صاف کرے تو شرعاً اس کی اجازت ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ سیفٹی ریزر کے ذریعہ صاف کرے، اگر سیفٹی ریزر صاف دھلا ہوا ہوگا تو کوئی دانہ نہیں نکلے گا، گندہ استرہ، یا سیفٹی ریزر استعمال کرنے سے دانے یا خارش کا امکان ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند