• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 20593

    عنوان:

    مجھے یہ پریشانی ہے کہ میرا وضو گیس کی وجہ سے بار بار ٹوٹ جاتا ہے، اس لیے ایک نماز کے لیے مجھے چار پانچ مرتبہ وضو کرنا پڑتا ہے جو مشکل ہے۔ اس لیے شریعت میں میرے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال:

    مجھے یہ پریشانی ہے کہ میرا وضو گیس کی وجہ سے بار بار ٹوٹ جاتا ہے، اس لیے ایک نماز کے لیے مجھے چار پانچ مرتبہ وضو کرنا پڑتا ہے جو مشکل ہے۔ اس لیے شریعت میں میرے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 20593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 428=356-4/1431

    گیس اتنا زیادہ نکلتا ہے کہ ایک نماز بھی طہارت کی حالت میں پڑھنا مشکل ہے تو شرعاً آپ معذور ہیں۔ آپ ہرنماز کا وقت شروع ہونے کے بعد تازہ وضو کریں اور پورے وقت میں جتنی نمازیں فرض و سنت ونفل پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ نماز پڑھنے کی حالت میں گیس نکلتا رہے جب بھی نماز اسی حالت میں پڑھتے رہیں، آپ کی نماز صحیح ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند