• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26650

    عنوان: اگر ناخن زیادہ لمبے ہوں اور ناخن کے اندر نیچے والی جگہ میں روٹی کا آٹا چپک گیا ہو تو وضو صحیح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اگر ناخن زیادہ لمبے ہوں اور ناخن کے اندر نیچے والی جگہ میں میل ہو تو وضو صحیح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اگر دونوں مسئلوں کا جواب مختلف ہو تو وجہ بیان کریں۔

    سوال: اگر ناخن زیادہ لمبے ہوں اور ناخن کے اندر نیچے والی جگہ میں روٹی کا آٹا چپک گیا ہو تو وضو صحیح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اگر ناخن زیادہ لمبے ہوں اور ناخن کے اندر نیچے والی جگہ میں میل ہو تو وضو صحیح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اگر دونوں مسئلوں کا جواب مختلف ہو تو وجہ بیان کریں۔

    جواب نمبر: 26650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1575=1575-11/1431

    وضو میں ناخن کے نیچے اندر تک پانی پہنچنا لازم ہے ورنہ وضو صحیح نہ ہوگا، روٹی کا آٹا پانی پہنچنے سے مانع ہوتا ہے، میل اگر بہت معمولی ہو اور وضو کرتے وقت پانی سے تر ہوکر تری اندر تک پہنچ جائے تو وضو ہوجائے گا اور اگر مٹی سخت یا زیادہ ہو اور وہ پانی پہنچنے سے مانع ہو تو ایسی صورت میں وضو سے قبل اس کو صاف کرلینا اسی طرح آٹا کو زائل کرلینا لازم ہے۔ ”ولا بدّ من زوال ما یمنع وصول الماء للجسد کشمع وعجین“ (حاشیہ طحطاوی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند