• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608792

    عنوان:

    لحاف میں منی لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں رات کو سوتے ہوئے بسا اوقات احتلام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لحاف میں منی لگ جاتی ہے تو کیا لحاف کو پورا دھویا جائے گا یا اس کی پاکی کی کوئی اور شکل ہوگی جو بھی صورت ہو مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 693-565/B=06/1443

     جس جگہ منی لگی ہے، اتنے حصہ کو 3 دفعہ دھوکر نچوڑ دینا کافی ہے۔ آپ لحاف کے نیچے ایک چادر لگا لیا کریں تو لحاف ناپاک ہونے سے محفوظ رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند