• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37444

    عنوان: نماز کیسے پڑھوں

    سوال: حضرت میں پا نچوں اوقات کی نماز اداکرنا چاہتاہوں مگر مجھے پیشاب کے بعد قطرے کی بیماری ہے، اس لئے میرا من نہیں بھرتا اور میں نماز نہیں ادا کر پاتا۔ براہ کرم، میری مشکل کا حل بتائے۔

    جواب نمبر: 37444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 504=262-3/1433 اگر آپ کو پیشاب کے بعد قطرات کے آنے کا مرض ہے تو آپ پیشاب کے بعد اولاً ڈھیلے یا ٹشوپیپر سے پیشاب کو سکھالیں، یا پیشاب کے لیے الگ کپڑے کا استعمال کریں، مکر نماز کسی حال میں بھی ترک نہ کریں، نماز کا ترک کرنا گناہِ کبیرہ ہے جس پر سخت وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند