• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609558

    عنوان:

    آج کل کے مھندی چھلکے کر رہے ہیں اس پر وضو کیسا ہو گا؟

    سوال:

    آج کل کے مھندی چھلکے کر رہے ہیں اس پر وضو کیسا ہو گا؟

    جواب نمبر: 609558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 444-262/D-Mulhaqa=7/1443

    اگر اعضائے وضوءپر مہندی لگانے کے بعد اگر تہہ نہ جمتی ہو ( جیساکہ مروجہ مہندی لگانے کی صورت میں صرف رنگ چڑھتا ہے، پرت نہیں جمتی ہے)تو وضوء اور غسل صحیح ہوجائے گا اور اگر پرت اور تہہ جم جاتی ہو جو پانی پہنچنے سے مانع ہو تو وضوء اور غسل میں اس کا چھڑانا ضروری ہوگا، ورنہ وضوء نہیں ہوگا۔

    قال الحصکفی: (ولا يمنع) الطهارة (ونيم)۔۔۔بخلاف نحو عجين.قال ابن عابدن: (قوله: إن صلبا) بضم الصاد المهملة وسكون اللام وهو الشديد حلية: أي إن كان ممضوغا مضغا متأكدا، بحيث تداخلت أجزاؤه وصار له لزوجة وعلاكة كالعجين شرح المنية.(قوله: وهو الأصح) صرح به في شرح المنية وقال لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورة والحرج ا هـ. ولا يخفى أن هذا التصحيح لا ينافي ما قبله فافهم۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۱/۱۵۴، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند