• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607984

    عنوان:

    استنجا کرنے میں کتنی مرتبہ دھوئے

    سوال:

    سوال : استنجا کرنے میں کتنا پانی استعمال کرنا چاہیے ؟اور کتنی بار واش کرنا چاہیے ؟ مجھے پانی سے واش کرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کے کوئی حصہ ناپاک رہ گیا ہے ۔جب کہ میں کئی بار واش کرتی ہوں ۔جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 607984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 499-373/D=05/1443

     (۱) استنجا کرنے میں پانی بقدر ضرورت ڈالے جس سے جگہ صاف ہوجائے۔

    (۲) اتنی مرتبہ واش کرنا (دھونا) چاہئے کہ دل مطمئن ہوجائے اور کہنے لگے کہ اب بدن پاک ہوگیا؛ البتہ اگر شکی مزاج ہو یا وسوسہ کی بیماری ہو کہ پانی بہت بہاتی ہو پھر بھی دل اچھی طرح صاف نہیں ہوتا تواس کو یہ حکم ہے کہ تین دفعہ یا سات دفعہ دھولیوے بس اس سے زیادہ نہ دھوئے۔

    (۳) مذکورہ طریقہ سے دھو لینے کے بعد وسوسہ کا شکار نہ ہوں اپنے کام میں لگ جائیں۔ قال فی المنیة: والادب یغسلہ حتی ینقیہ ولیس فیہ عدد مسنون۔ قال فی غنیة المتملی: والصحیح انہ مفوض الیہ فیغسل حتی یقع فی قلبہ انہ قد طہر الا ان یکون موسوساً فیقدر فی حقہ بالثلاث کما فی کل نجاسة غیر مرئیة وقیل بسبع الخ (ج: 1، ص: 99، غنیة المتملی محقق اسد اللہ)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند