• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158087

    عنوان: پیشاب کے وقت نکلنے والی سفید رطوبت کا حکم؟

    سوال: اگر پیشاب کرتے ہوئے سفید رنگ کی رطوبت خارج ہو جائے تو کیا غسل کرکے نماز پڑھیں یا صرف وضو کریں؟

    جواب نمبر: 158087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 426-385/M=4/1439

    پیشاب کے دوران یا پیشاب کے بعد عام طور پر نکلنے والی سفید رنگ کی لیس دار رطوبت ”ودی“ ہوتی ہے وہ ناقض وضو ہے، ناقض غسل نہیں، اس کے نکلنے کے بعد عضو کو دھوکر وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند