• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 28003

    عنوان: اگر کوئی ناپاک ہے توکیا وہ کھا سکتاہے؟اگر وہ غسل کرلیتاہے پھر اسے معلوم ہوتاہے کہ کچھ قطرے نکلے ہیں تو کیا غسل واجب ہوگا ؟اور کیا بہت زیادہ ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال: اگر کوئی ناپاک ہے توکیا وہ کھا سکتاہے؟اگر وہ غسل کرلیتاہے پھر اسے معلوم ہوتاہے کہ کچھ قطرے نکلے ہیں تو کیا غسل واجب ہوگا ؟اور کیا بہت زیادہ ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 28003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2908=1281-1/1432

    (۱) گنجائش ہے، بہتر یہ ہے کہ بعد غسل کھائے اور ضرورت ہو تو کم ازکم ہاتھ دھوکر کلی کرکے کھائے۔
    (۲) اگر شہوت کے ساتھ منی کے قطرے نکلے تو غسل واجب ہوگا اور بغیر شہوت نکلے تو غسل واجب نہیں۔
    (۳) نہیں ٹوٹتا البتہ نماز میں قہقہہ لگانے سے ٹوٹ جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند