• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 40321

    عنوان: دوران نماز وضو ٹوٹنے كا مسئلہ

    سوال: اگر کسی شخص کو ریح یعنی ہوا چھوڑنے کی بیماری ہو جائے تو وہ کیا کرے؟جب کہ اسکو نماز کے دوران بھی ریح آجاتا ہو؟ مہربانی کر کے جواب دیں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 40321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 608-617/N=8/1433 سوال میں مذکورہ مریض کا نماز کے دوران جب کبھی وضو ٹوٹ جائے تو نیا وضو کرکے دوبارہ نماز پڑھ لے -افضل وبہتر یہی ہے- یا کسی مستند ومعتبر مفتی سے بنا کے مسائل سیکھ کر ایسی صورت میں بنا کرلے، اور اگر یہ بیماری اتنی زیادہ ہو کہ وضو کے بعد مثلاً نیت باندھتے ہی وضو ٹوٹ جائے اور بار بار وضو کرنے کی وجہ سے بنا میں بھی دقت ودشواری ہو تو پوری تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں، اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے مریض کو شفا عنایت فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند