• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607058

    عنوان:

    بندر کالعاب کپڑوں کو لگ جائےتو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ ہم جس ہاسٹل میں رہ رہے ہیں وہاں بندروں کی تعداد بہت زیادہ ہے . جب ہم کپڑے دھو کر دھوپ میں سکھانے کے لیئے ڈالتے ہیں. تو بندر ان کپڑوں کے ساتھ کھیلتے ہیں. وہ کپڑے پاک ہوں گے یا نہیں ؟ شکریہ.

    جواب نمبر: 607058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 315-246/D=04/1443

     بندر ”سباع بہائم“ میں سے ہے جس کا جھوٹا (لعاب) نجس ہے۔ پس بندر جب کپڑوں سے کھیلتے ہیں اگر منہ سے دباتے ہوں یا دانت سے پکڑتے ہوں اور کپڑے میں ان کا لعاب لگ جائے تو جس حصے پر لعاب لگا ہے وہ نجس ہوجائے گا، اس کا دھونا ضروری ہوگا۔ قال فی الدر: وسور خنزیر وکلب وسباع بہائم ومنہ الہرة البرّیة۔ قال فی الشامی: وسباع بہائم ہی ما کان یصطاد بنابہ کالأسد والذئب والفیل والنمر والثعلب والضبع وأشباہ ذلک ․․․․․․ نَجَسٌ مغلّظٌ۔ (الدر مع الرد: 2/46، فرفور، مکتبہ اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند