• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608828

    عنوان:

    کیاکانوں میں صرف پانی ڈالنے سے غسل ہوجائے گا؟

    سوال:

    سوال : میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کانوں کے اندر جو میل جمع ہو جاتا ہے تو غسل میں اس کو کیسے صاف کیا جائے یا صرف اچھی طرح پانی ڈال کے غسل ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 608828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 704-572/B=06/1443

     کانوں کے اندر جو میل جمع ہوجاتا ہے تو غسل میں اس کا نکالنا ضروری نہیں۔ غسل واجب میں جس قدر ممکن ہو کان کے اندر پانی پہنچانا ضروری ہے، اور احتیاطاً کان میں انگلی ڈال کر پانی پہنچا دینا اور کان میں جمع شدہ میل کو انگلی سے صاف کرنا بہتر ہے۔ ویجب إیصال الماء إلی داخل السرة وینبغي أن یدخل فیہا إصبعہ للمبالغة۔ (عالمگیری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند