• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37960

    عنوان: سوتی یا نائیلون كے موزوں پر مسح

    سوال: لوگ اپنے پیروں کو دھوئے بغیر وضو کرتے ہیں اور کوٹن یا نائلون کے موزوں پرصرف مسح کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ سنت کے مطابق ہے؟

    جواب نمبر: 37960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 627-527/B=5/1433 صرف خفین یعنی چمڑے کے موزوں پر مسح کرنا جائز ہے، سوتی یا نائیلون کے موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں، اس سے وضو صحیح نہ ہوگا جب وضو صحیح نہ ہوگا تو نماز بھی صحیح نہ ہوگی۔ سوتی نائیلون کے موزے نکال کر پاوٴں کا دھونا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند