• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23334

    عنوان: میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ میں جب بھی پیشاب کرکے فارغ ہوتا ہوں تو کچھ قطرے آتے ہیں۔اکثر وضوکے دوران بھی ایسا لگتا ہے، کیا اس طرح میرے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟کیا میں نماز پڑھ سکتاہوں اس حالت میں؟اکثر نماز میں بھی ایسالگتا ہے کہ قطرے آرہے ہیں، چیک کیا تو وہ قطرے کم مقدار میں نکلتے ہیں ۔کیا مجھے بار بار کپڑا بدلنا پڑے گا نماز کے لیے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ میں جب بھی پیشاب کرکے فارغ ہوتا ہوں تو کچھ قطرے آتے ہیں۔اکثر وضوکے دوران بھی ایسا لگتا ہے، کیا اس طرح میرے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟کیا میں نماز پڑھ سکتاہوں اس حالت میں؟اکثر نماز میں بھی ایسالگتا ہے کہ قطرے آرہے ہیں، چیک کیا تو وہ قطرے کم مقدار میں نکلتے ہیں ۔کیا مجھے بار بار کپڑا بدلنا پڑے گا نماز کے لیے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 23334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1206=978-7/1431

    اگر اس کثرت سے آپ کو قطرات آتے ہیں کہ وضو کرکے پاکی کی حالت میں ایک نماز پڑھنے کا وقعہ بھی نہیں ملتا تو آپ معذور ہیں، آپ پر نماز کے وقت تازہ وضو کرکے ان ہی ناپاک کپڑوں میں بھی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر اس کثرت سے قطرات نہیں آتے ہیں تو پھر جب بھی قطرات آئیں انھیں دھوکر کپڑے بدل کر نماز پڑھنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند