• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 28831

    عنوان: (۱) سوال یہ ہے کہ عورت کے ایام حیض ہیں، کیا ان کی تعداد ختم ہونے پر ہی صحبت کرنی چاہئے یا اگر حیض دو تین دن میں بند ہوجائے تو صحبت کرسکتے ہیں؟
    (۲) کیا جادو حمل گرا سکتاہے یا حمل ہی رہنے نہیں دیتاہے؟ کیا اس پر جادو ہو سکتاہے؟میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور ابھی تک ہماری امید پوری نہیں ہوئی ہے تو میری بیوی کو یہ شک ہورہا ہے کہ کسی نے جادو تو نہیں کیا ہے؟ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے پر دونوں کو نارمل بتایا ہے۔ براہ کرم، اوالاد حاصل کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔ 

    سوال: (۱) سوال یہ ہے کہ عورت کے ایام حیض ہیں، کیا ان کی تعداد ختم ہونے پر ہی صحبت کرنی چاہئے یا اگر حیض دو تین دن میں بند ہوجائے تو صحبت کرسکتے ہیں؟
    (۲) کیا جادو حمل گرا سکتاہے یا حمل ہی رہنے نہیں دیتاہے؟ کیا اس پر جادو ہو سکتاہے؟میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور ابھی تک ہماری امید پوری نہیں ہوئی ہے تو میری بیوی کو یہ شک ہورہا ہے کہ کسی نے جادو تو نہیں کیا ہے؟ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے پر دونوں کو نارمل بتایا ہے۔ براہ کرم، اوالاد حاصل کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 28831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 116=97-2/1432

    (۱) اگر عورت معتادہ (عادت والی) ہے جس کو ہرمہینہ مثلاً ۵/ دن یا چھ دن خون آتا ہے، اگر اس کا خون عادت سے پہلے بند ہوجائے تو اس کی عادت مکمل ہونے تک اس سے صحبت کرنا جائز نہیں وإن کان الانقطاع دون عادتہا وعادتہا دون العشر لا یحل وطوٴہا وإن اغتسلت حتی تمضي عادتہا لأن عود الدم غالب (مجمع الأنہ) 
    (۲) جادو کی حقیقت مسلم ہے اور اس کا موٴثر ہونا قرآن وحدیث سے ثابت ہے اس کے ذریعہ نقصان پہنچایا جاسکتا ہے، البتہ خواہ مخواہ ہرچیز میں جادو کا شبہ کرنا صحیح نہیں، آپ دونوں میاں بیوی نماز وتلاوت کی پابندی کریں، اس سے اگر جادو بھی ہوگا تو بھی ختم ہوجائے گا، اور کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں: رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا․ 

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند