• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 48846

    عنوان: وضو کرنے کے بعد کوئی نامحرم کو دیکھنے یا بات کرنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ وضو کرنے کے بعد کوئی نامحرم کو دیکھنے یا بات کرنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1741-1416/B=1/1435-U نامحرم کو قصداً دیکھنا اور بلا ضرورت بات کرنا جائز نہیں۔ وضو کے بعد کسی نا محرم کو دیکھنے یا اس سے بات چیت کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ اگر عضو مخصوص سے کوئی رطوبت نکل آئے تو وضوء ٹوٹ جائے گا: وتستفاد من: مس الرجل المرأة والمرأة الرجل لا ینقض الوضوء کذا في المحیط․ (الہندیة: ۱/۱۳) وفیہ الفصل الخامس في نواقض الوضوء: منہا ما یخرج من السبیلین من البول والغائط والریح الخارجة من الدبر والودي والمذي․ (الہندیة: ۱/۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند