• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 4063

    عنوان:

    کیا پیشاب کے قطرے جسم پر لگ جائیں تو غسل کرنا چاہئے؟ اگر پتہ نہیں چلا کہ احتلام ہوا ہے اور کوئی خواب بھی یاد نہیں اور شلوار تر نظر آئے تو کیا غسل کرنا چاہئے؟ (۲)کیا انگریزی بیت الخلاء استعمال کرنے کے بعد غسل کرنا پڑتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 469=425/ ل

    اس عضو کو دھو ڈالنا چاہیے، غسل کرنا (نہانا) ضروری نہیں۔

    (۲) جی ہاں! ایسی صورت میں غسل کرنا فرض ہے وروٴیة مستیقظ وإن لم یتذکر الاحتلام (تنویر الأبصار مع الشامي: ج۱ ص۳۰۰، ط زکریادیوبند)

    (۳) انگریزی بیت الخلاء سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اور آپ کو شبہ کیوں ہورہا ہے؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند