• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37624

    عنوان: مصنوعی دانت لگوانا

    سوال: میرے ایک بھائی نے دو مصنوعی دانت لگوا ہے جسے نکالا نہیں جا سکتا ، کیا اس سے نماز اور وضو پر کوئی اثرہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 37624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 584-584/M=4/1433 اس سے وضو اور نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اگر مصنوعی دانت کو نکالا نہیں جاسکتا تو وضو اور غسل کے وقت نکالنا ضروری نہیں، اسی حال میں طہارت اور نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند