• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 24184

    عنوان: سوال یہ ہے کہ ناپاکی کی حالت میں (مباشرت کے بعد) بچہ کو دودھ پلایا جاسکتاہے؟ ناپاکی کی حالت میں دودھ پلانے کے بچہ پر کیا اثر مرتب ہوتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ ناپاکی کی حالت میں (مباشرت کے بعد) بچہ کو دودھ پلایا جاسکتاہے؟ ناپاکی کی حالت میں دودھ پلانے کے بچہ پر کیا اثر مرتب ہوتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 24184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1143=1143-8/1431

    ناپاکی کی حالت میں بچہ کو دودھ پلایا جاسکتا ہے، ناجائز حرام تو نہیں ہے، البتہ اس حالت میں اگر عورت دودھ پلانے سے احتراز کرے اور پاکی کی حالت میں دودھ پلانے کا اہتمام رکھے تو غایت احتیاط اور تقویٰ و ورع پر مبنی عمل ہوگا، اس کے انوار وبرکات اور اچھے اثرات بچے میں ظاہر ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند