• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158052

    عنوان: کمبل یا بیڈ شیٹ میں اگر منی لگی ہو تو اسے کیسے دھوئیں؟

    سوال: اگر دوران احتلام منی کمبل میں لگ جائے تو اس کو کیسے پاک کیا جائے گا؟مجھے معلوم نہیں ہے کہ کمبل میں منی کہا ں لگی ہے؟نیز بیڈ شیٹ (چادر) کے بارے میں بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 158052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:443-402/D=5/1439

    کمبل یا بیڈ شیٹ میں اگر معلوم ہو کہ منی کہاں لگی ہے تو اتنے حصے کو موڑکر پکڑ لیں پھر پانی ڈال کر تین مرتبہ دھودیں ہرمرتبہ رگڑیں بھی اور نچوڑیں بھی۔ اور اگر منی کا لگنا تومعلوم ہے لیکن جگہ نہیں معلوم ہورہی ہے تو جہاں ظن غالب ہو وہاں دھولیں، یا تحری کرکے کپڑے کے کسی حصہ کو دھودے ان شاء اللہ کپڑا پاک ہوجائے گا۔

    الثوب إذا کان علیہ نجاسة ولا یدري مکنہا یغسل کلہ ونقل عن الشیخ المعروف بخواہرزادہ إذا غسل موضعا بلا تحرٍ یطہر وفي الخلاصة والنصاب ہو المختار․ (۱/ ۲۴۲تاتارخانیہ، قدیم کتب خانہ کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند