• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600101

    عنوان:

    پیشاب کے قطرے آنے والے شخص کے لیے طہارت اور امامت كا مسئلہ

    سوال:

    بعد سلام عرض ہے کہ ایک شخص ایسا ہے جس کو استنجا کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں یا اس کو خدشہ ہوتا ہے قطرے آنے کہ کا تو ایسی صورت میں اس شخص کے لیے پاکی کا کیا طریقہ ہوگا؟ جس سے وہ نماز پڑھ سکے دوسری بات یہ کہ ایسا شخص امامت کرا سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 79-49/H=02/1442

     جس قدر وقت پہلے پیشاب کرلینے سے قطرات کے آنے کا خدشہ باقی نہیں رہتا اتنی دیر پہلے پیشاب کرکے قطرات کو خشک کر لیا کرے اور جب اطمینان ہو جائے پانی سے پاکی حاصل کرلیا کرے اس کے بعد سے نماز ادا کرنے کا اہتمام کرتا رہے پیشاب سے فارغ ہوکر ٹیشو پیپر اتنی مقدار میں رکھ کر باندھ لیا کرے کہ قطرات نکلیں تو ٹیشو پیپر اندر اندر جذب کرلے اور پھر پانی سے پاکی حاصل کرلے چونکہ یہ شخص قطرہ کا مریض ہے اور قطرات موقوف ہوجانے پر اطمینان کے باوجود قطرہ آجانے کا خطرہ لگا رہتا ہے اس لئے وہ احتیاطاً امامت نہ کرائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند