• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177289

    عنوان: كتے كا جسم كپڑوں سے لگ جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: جسم سے اگرکتّا سٹ جائے تو کیا کریں کپڑا بدل لیں یا صرف ہاتھ بھگا کر پونچھ لینے سے ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 177289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 719-521/SN=08/1441

    اگر کتے کے بدن میں کوئی نجاست نہیں لگی ہے تو کپڑے سے اس کے مس ہو جانے پر کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا؛ ہاں اگر اس کا لعاب لگ جائے تو پھر اتنا حصہ دھونا ضروری ہوگا؛ کیونکہ کتے کا لعاب ناپاک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند