• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 50378

    عنوان: پیشاب كے قطرے آنا

    سوال: مجھے پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد کچھ پیشاب کے قطرے نکلنے کی تکلیف ہے، لیکن میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی مسئلہ نہ ہوجائے، کبھی کبھی دوسری مرتبہ بھی باتھ روم جانے کی نوبت آجاتی ہے ،میں نے طہارت کے باب میں میرے سوال سے متعلق سوالات پڑھ لیے ہیں ، میں اس پر عمل کرنے کوشش کرتاہوں، لیکن سوال یہ ہے کہ میرے لیے جماعت کی امامت جائز ہے؟ اس وجہ سے ساری جماعت پر اثر تو نہیں پڑتا؟ در اصل میری داڑھی ہے تو دوست کہتے ہیں کہ آپ امامت کیجئے ، یعنی ایسی جماعت پڑھانے کی نوبت کبھی کبھار آتی ہے۔مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب دیں۔

    جواب نمبر: 50378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 334-303/B=3/1435-U دوسری مرتبہ باتھ روم جانے کے بعد جب آپ وضو کرتے ہیں تو اگر پھر قطرات نہیں آتے ہیں تو ایسی اطمینان کی حلت میں آپ اپنی نماز بھی پڑھ سکتے ہیں، اورکبھی امامت کی نوبت آجائے تو امامت بھی کرسکتے ہیں، آپ معذور کے حکم میں نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند