• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603553

    عنوان:

    لیكوریا روكنے كے لیے روئی شرمگاہ میں ركھ لی تو وضو كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال:

    عورت کو جو مسلسل سفید پانی آتا ہے اس کو روکنے کے واسطے وہ شرمگاہ میں کپڑا یا روئی رکھے تو وضو ٹوٹنے کا حکم کب ہوگا ؟جب وہ پانی باہر آے تب یا کپڈے پر لگ جاے تب؟

    جواب نمبر: 603553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 607-521/D=08/1442

     جب تک روئی یا کپڑے کا ظاہری (باہری) حصہ تر نہ ہوگا؛ وضو نہیں ٹوٹے گا۔ قال في الدر: کما ینقض لو حشا إحلیلہ بقطنة وابتلّ الطرف الظاہر وإن ابتل الطرف الداخل لا ینقض (شامی: 1/280، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند