• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 41954

    عنوان: كارپیٹ كو پاك كرنے كا طریقہ

    سوال: اب اکثر جگہ پورے گھر میں وال ٹو وال کارپٹ کا رواج ہے جو ایک ہی کارپٹ پورے گھر میں بچھا ہوا ہوتا ہے اگر ایسا کارپٹ کسی جگہ سے ناپاک ہوجائے ٹو اسکو پاک کیسے کیا جائے؟ کیوں کہ اگر اسکو اٹھایا جائے تو پورے گھر سے اٹھانا پڑیگا اور جن گھروں میں بچے ہیں وہاں مستقل کوئی نہ کوئی کونہ ناپاک ہوتا رہتا ہے جیسے ۱ بچی دودھ مستقل دودھ نکالتی ہے اسکے لئے پلاسٹک یا جتنا کچھ بھی بچھایا جائے دودھ کارپٹ تک آ ہی جاتا ہے اور ہر تھوڑی دیر بعد وو دودھ نکالتی ہے اب اتنی چھوٹی بچی کو ہر تھوڑی در بعد نہلانا بھی مشکل ہے اگر نہ نہلادیں تو اسکا جسم ناپاک رہے گا اور جب بھی ماں یا کوئی اسکو گیلے ہاتہوں سے اٹھایگا یا اٹھانے والے کہ کپڑے گیلے ہیں تو وہ بچی کہ ناپاک جسم کی وجہ سے خود بھی ناپاک ہو جائے گا،ایسی صورت میں کیا کریں؟ بچی کو، اور کارپٹ کو ہر تھوڑی دیر بعد کیسے پاک کریں؟ براہ مہربانی جتنی جلدی ممکن ہو جواب عنایت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 41954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1966-1531/B=12/1433 اگر وہ کارپیٹ چکنا ہے نجاست اس میں سرایت نہیں کی ہے، تو بھیگے کپڑے سے اس کو بار بار صاف کردیا جائے، اور اگر اس کارپیٹ میں نجاست سرایت کرگئی تو پہلے اوپر سے خوب اچھی طرح بار با رگیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کرے، پھر پانی ڈال کر چھوڑدے یہاں تک کہ وہ خشک ہوجائے، پھر دوبارہ پانی ڈال کر چھوڑدے یہاں تک کہ خشک ہوجائے، پھر تیسری دفعہ ایسا ہی کرے۔ کارپیٹ کے اوپر کوئی موٹی سی چادر بچھاکر رکھیں تو اس مصیبت سے نجات مل جائے گی، چادر ناپاک ہوجائے تو اسے دھوکر پاک کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند