• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 601516

    عنوان:

    ناپاک بستر یا جگہ پر کتنی مقدار میں پسینہ آنے سے كپڑے ناپاك ہوجائیں گے؟

    سوال:

    اگر کوئی جگہ ناپاک ہو اور اس پر ظاہری نجاست عیاں نا ہو،مثلا کرسی وغیرہ تو کیا اگر خشک کپڑوں کے ساتھ بیٹھنے سے کیا وہ کپڑے ناپاک ہو جائیں گے ،اور بیٹھنے سے عام طور پر جو پسینہ آتا جو کے نمی کی صورت میں ہو کیا اس کی وجہ سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے،مطلب کے اگر کپڑا پسینے کی وجہ سے مکمل گیلا نا ہو بس نم ہو جائے تو کیا خشک ناپاک جگہ پر بیٹھنے سے کیا وہ کپڑا ناپاک ہو جائے گا؟اگر نہیں تو پسینے کی کتنی مقدار سے ناپاک ہوتا؟

    جواب نمبر: 601516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:284-239/N=5/1442

     (۱): اگر کسی ناپاک جگہ کی ناپاکی خشک ہوچکی ہو تو خشک کپڑوں کے ساتھ اُس جگہ بیٹھنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔

    (۲): اگر کسی ناپاک خشک جگہ بیٹھنے کے بعد جسم سے پسینہ نکلا، جس سے خشک کپڑا تر ہوگیا تو جب تک پسینہ کی تری ناپاک جگہ پہنچ کر اُسے تر نہ کردے اور وہ ناپاک تری کپڑے میں ظاہر نہ ہوجائے، اُس وقت تک پسینہ والا کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔ اور اگر ناپاک خشک جگہ تر ہوجائے اور وہ ناپاک تری کپڑے میں بھی ظاہر ہوجائے تو کپڑا ناپاک ہوجائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند