• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11257

    عنوان:

     ایسا کپڑا جس سے ٹوائلٹ صاف کی جاتی ہو اگر بالٹی میں گیلا کیا جائے تو کیا بالٹی دھونے کے بعد پاک ہوجائے گی؟میرا مطلب ہے دوسرے کاموں میں استعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز یہ کپڑا دھونے کے بعد پاک چیزوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 570=473/د

    تین مرتبہ دھوکر کپڑا پاک کرکے سکھالیا گیا ہو، تو ایسے کپڑے کو دوسری پاک چیزوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، اگر کپڑے سے ٹوائلٹ صاف کی گئی پھر بالٹی میں ڈالا گیا تو بالٹی بھی ناپاک ہوگئی، اب بالٹی اور کپڑے دونوں کو پاک کرنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند