• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68227

    عنوان: ایک لڑکی جب کوئی جنسی فوٹو دیکھتی ہے اور اس کے عضو خاص سے پانی نکل جاتا ہے تو اس حالت میں اس پر غسل فرض ہوتا ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک لڑکی جب کوئی جنسی فوٹو دیکھتی ہے اور اس کے عضو خاص سے پانی نکل جاتا ہے تو اس حالت میں اس پر غسل فرض ہوتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 921-921/M=9/1437 جنسی فوٹو کو محض دیکھنے سے عضو خاص سے پانی نکل آئے اور وہ منی نہیں ہے تو اس سے غسل فرض نہیں ہوتا البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑے میں وہ ناپاکی لگ جائے تو اسے دھونا پڑتا ہے او رشہوت کے ساتھ منی نکلے تو غسل فرض ہوجائے گا اور ناجائز فوٹو دیکھنا ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند