• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9201

    عنوان:

    پیشاب کرنے کے بعد کبھی کبھی ایک آدھ قطرہ پیشاب کافی دیر نکل جاتا ہے، نماز پڑھنے میں کراہیت ہوتی ہے، کبھی کبھی نماز کے بیچ میں آجاتاہے۔اس کا حل بتادیجئے؟

    سوال:

    پیشاب کرنے کے بعد کبھی کبھی ایک آدھ قطرہ پیشاب کافی دیر نکل جاتا ہے، نماز پڑھنے میں کراہیت ہوتی ہے، کبھی کبھی نماز کے بیچ میں آجاتاہے۔اس کا حل بتادیجئے؟

    جواب نمبر: 9201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2146=1973/د

     

    وضو کرنے کے بعد نماز سے قبل یا نماز کے بیچ پیشاب کا قطرہ آجانے سے وضو ٹوٹ جائے گا، پھر بغیر تازہ وضو کیے نماز پڑھنا بھی صحیح نہیں ہوگا۔ لہٰذا آپ نماز کا ارادہ کرنے سے کچھ دیر پہلے پیشاب سے فارغ ہوجایا کریں اور کلوخ (ڈھیلہ) یا ٹیشو پیپر کے ذریعہ آنے والے قطرات خشک کرلیا کریں، پیشاب کرنے کے بعد چہل قدمی کرلینے یا لیٹ جانے سے بھی قطرات بند ہوجاتے ہیں، جب پیشاب کی طرف سے طبیعت مطمئن ہوجائے اس وقت وضو کیا کریں۔

    پھر بھی اگر دوران وضو یا اس کے بعد قطرات آنے کا محض وسوسہ ہو تو اسکی طرف دھیان نہ دیا کریں۔ اور وضو سے فارغ ہوکر پانی سے رومالی پر چھینٹ مار لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند